اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے فیض آباد کے بجائے ڈی چوک پر پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔ پیپلزپارٹی نے انتظامیہ سے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے خط لکھ کر انتظامیہ سے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے خط چیف کمشنر اسلام آباد کو لکھ گیا۔ جس میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا، 8 مارچ کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
پیپلزپارٹی نے اس سے قبل فیض آباد کے مقام پر جلسے کے لئے تین دن کی اجازت مانگی تھی۔ انتظامیہ نے تین دن کی بجائے ایک دن جلسہ کرنے کی اجازت دی تھی۔