‎ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانیوالے یونٹس بند ہونا معیشت کیلئے خطرناک ہے: مریم اورنگزیب

Published On 06 March,2022 03:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سیلز ٹیکس ری فنڈز فوری ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا، کہتی ہیں ‎ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانے والے یونٹس بند ہونا افسوسناک اور ملک کی معیشت کے لئے خطرناک ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانے والے یونٹس بند ہونے سے ‎ملک کی زراعت اور کسان متاثر ہوں گے، غربت اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا،‎ یہ عمران صاحب کی لائی"ترقی" کے بھیانک ثمرات ہیں ،‎2 سال سے ایف بی آر سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے میں ناکام ہے۔

ان کا کہناتھا کہ ‎ریونیو بڑھ گیا ہے تو سیلز ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی 2 سال سے کیوں بند ہے؟ ‎اربوں روپے کے سیلز ٹیکس ری فنڈ نہ ہونا عمران صاحب کے دعووں کی نفی ہے ، ‎ملک میں ٹریکٹر کی قیمت بڑھ جائے گی اور ملک کی فوڈ سکیورٹی متاثر ہوگی ، ‎زراعت متاثر ہونے سے خوراک کی قلت اور قیمتوں دونوں میں اضافہ ہوگا۔