ایم کیوایم کا پی ٹی آئی امیدوار کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

Published On 08 March,2022 11:28 pm

کراچی:(دنیا نیوز) فیصل واوڈا کی نااہلی کے باعث سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیصل واوڈا کی نا اہلی کی وجہ سے خالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی نے شہری سندھ، بالخصوص کراچی کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ سینیٹ نشست پر 9 مارچ کو سندھ اسمبلی میں پولنگ ہوگی، ارکان اسمبلی سینیٹ نشست کے لیے ووٹ ڈالیں گے جبکہ پیپلزپارٹی کے نثار احمد کھوڑو اور پی ٹی آئی کے آغا ارسلان امیدوار ہیں۔
 

Advertisement