کوئٹہ: گھر میں گیس لیکج دھماکے سے میاں بیوی، بچے سمیت جھلس کر زخمی

Published On 16 March,2022 10:31 am

کوئٹہ:(دنیا نیوز) کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکے سے میاں بیوی بچے سمیت جھلس کر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ مشرقی بائی پاس علاقے بھوسہ منڈی غازی ٹائون میں گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ ہوا جس میں خاتون خانہ اس کے شوہر اور ان کا تیرہ سالہ بیٹا جھلس کرزخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں طبی امداد کے بعد برن یونٹ منتقل کردیاگیا۔

زخمیوں میں سے خاتون خانہ کے جسم کا 50فیصد حصہ جھلس گیا ہے جس کے باعث حالت تشویش ناک ہے، دھماکے کے باعث گھر کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔