حمزہ شہباز کا آئی جی اور چیف سیکرٹری کی ٹرانسفر رکوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

Published On 09 April,2022 12:07 pm

لاہور: (حسن رضا سے) چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے تبادلوں کو رکوانے کے لئے حمزہ شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

حمزہ شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیر اعلی کے استعفے کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہو چکی، وزیر اعلی کے اختیارات محدود ہو چکے، قانونی طور پر یہ تبادلے نہیں کئے جا سکتے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ یہ تبادلے وزیر اعلی کے الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لئے کئے جا رہے ہیں، جس کو روکا جانا چاہیے۔

ادھر قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی ایک خط ارسال کیا ہے جس میں قانونی پوزیشن واضح کی گئی ہے۔ متعلقہ افسران ان غیر قانونی احکامات پر عملدرآمد روکنے کے پابند ہیں۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ کے فیصلے پہلے ہی موجود ہیں۔غیرقانونی احکامات جاری کرنے والوں اور ان پر عمل درآمد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔