وزیراعظم شہباز شریف کا مبارکباد دینے پر بھارتی ہم منصب کا شکریہ

Published On 12 April,2022 02:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد دینے پر بھارتی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سے پر امن تعلقات کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل ناگزیر ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے سب آگاہ ہیں، آئیے امن کو محفوظ بنائیں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں۔