پی آئی اے بیڑے میں اضافہ، ائیربس 320 اسلام آباد پہنچ گئی

Published On 29 April,2022 04:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی آئی اے کے بیڑے میں اضافہ ہو گیا، ائیربس 320 اسلام آباد پہنچ گئی، مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم ہوں گی۔

ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق لیز پر حاصل کردہ ائیر بس 170 نشستوں پر مشتمل ہے۔ یہ طیارہ 4 برس پہلے بنایا گیا، 4 طیارے منتخب کئے گئے، پہلا طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 3 طیارے چند ماہ میں پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے۔ طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کے شیڈول آپریشن مزید ہموار ہونگے۔

Advertisement