اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس کل پیر کو سہ پہرچار بجے شروع ہوگا،سپیکر راجہ پرویز اشرف اجلاس کی صدارت کریں گے۔
صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 9 مئی، 2022 سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔
صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا۔یہ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 42 اجلاس ہو گا جس میں معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔