اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صوبائی گورنرز کی تعیناتی کے معاملے پر صدر عارف علوی اور وفاقی حکومت میں کشیدگی برقرار ہے۔ چاروں صوبوں میں گورنرز کے عہدے بدستور خالی ہیں۔
وزیراعظم کی ایڈوائس کے باوجود صدر نے نسرین جلیل کو گورنر سندھ تعنیات کرنے کی ابھی تک منظوری نہیں دی۔ ایڈوائس کے باوجود ولی خان کاکٹر کو گورنر بلوچستان نہیں لگایا گیا۔ بلیغ الرحمن کو گورنر پنجاب تعنیات کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری نہیں کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت ابھی تک گورنر کے نام کا تعین نہیں کرسکی۔
پنجاب کے علاوہ تین صوبوں میں صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز قائم مقام گورنر ز کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پنجاب میں پرویز الٰہی کا قائم مقام گورنر کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے انکار صدر کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر شہباز شریف دوبارہ گورنرز کی تعنیاتی کی ایڈوائس بھجوائیں گے۔ صدر نے پھر بھی نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا تو کابینہ ڈویژن نئے گورنرز کی تعنیاتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دے گی۔