پاکستان میں نئے امریکی سفیر نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

Published On 23 May,2022 11:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی سفیرپاکستان اور امریکاکی عوام کے درمیان تعلقات بڑھانے کیلئےکام کریں گے۔ امریکی سفیرپاکستان کےمستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔ ڈونلڈبلوم پاکستان میں اپنے ساتھ بیش بہا تجربہ اورمہارت لے کر آئے ہیں۔

امریکی سفیر کا بیان میں کہنا تھاکہ پاکستان پہنچ کرخوشی محسوس کررہاہوں، اس خوبصورت ملک کو جاننے اور یہاں کے لوگوں اور ثقافت سے واقفیت حاصل کرنے کا منتظر ہوں۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں مُلکوں کے درمیان تعلقات کومزید مضبوط کرنے پر کام جاری رکھوں گا۔
  

Advertisement