امپورٹڈ حکومت سے معیشت سنبھالی نہیں جا رہی: اسد عمر

Published On 28 May,2022 03:41 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عوام نے حکومت کو مسترد کردیا ،عدم اعتماد کی تحریک کے بعد ملک کے معاشی حالات بدترہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سے معیشت سنبھالی نہیں جا رہی، یہ مزید مہنگائی کرنے جا رہے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹور پر سستا آٹا دینے کے حوالے سے عوام کو بیوقوف بنایا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت غیر فطری اتحاد پر مبنی ہے، یہ نہ فیصلے کر سکتے ہیں نہ ذمہ داریاں پوری کرنے کی سکت رکھتے ہیں، کرپشن پر لیکچر شہباز شریف کے منہ سے اچھا نہیں لگتا۔
 

Advertisement