اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کے اعلیٰ سطح مذاکرات مکمل ہو گئے،پاکستانی وفد وطن واپس پہنچ گیا،آبی تنازعات پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،،
انڈس واٹر کمشنر پاکستان سید مہر علی شاہ نے لاہور کے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے پیل ڈل اور لوئر کلنائی ڈیم پر اعتراض اٹھایا ہے ،بھارت نے آئندہ میٹنگ میں ان ڈیموں کے ڈیزائن کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے ،بھارت سیلاب کے حوالے سے پیشگی ڈیٹا شیئر کرنے پر بھی تیار ہے۔