بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مدد سے بلدیاتی انتخابات کا کامیاب انعقاد ہوا: آرمی چیف

Published On 02 June,2022 08:29 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مدد سے بلدیاتی انخابات کا کامیاب انعقاد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ان کا استقبال کیا۔

بیان کے مطابق سپہ سالار نے فیکلٹی ممبرز کی کارکردگی کو سراہا اور فیکلٹی سے ملاقات کی ۔

کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورس شرکا مستقبل کی جنگوں کے چیلنجز اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رہیں۔

آرمی چیف نے کالج کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی، شرکا کو موجودہ جنگی چیلنجز سے نبرآزما کی تلقین کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بہتر امن و امان سے صوبے بھر میں سماجی و اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مدد سے بلدیاتی انخابات کا کامیاب انعقاد ہوا۔
 

Advertisement