لانڈھی جیل میں سزا پوری کرنے والے 20 بھارتی ماہی گیر رہا، واہگہ بارڈر روانہ

Published On 19 June,2022 12:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کراچی لانڈھی جیل میں سزا پوری کرنے والے بیس بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔ رہائی کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنے خرچے پر ماہی گیروں کو لاہور واہگہ بارڈر روانہ کیا۔

بھارتی ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور روانہ کر دیا گیا جہاں واہگہ بارڈر پر انہیں بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا، قیدیوں کی کراچی سے لاہور روانگی کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ رہائی پانے افراد کو سفری اخراجات کے علاوہ کپڑے اور دیگر اشیا بھی فراہم کی گئی ہیں،

واضح رہے کہ ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔