لاہور : (دنیا نیوز) لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقے میں 23 سالہ لڑکی نے مبینہ خودکشی کر لی، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والی23سالہ شکیلہ بی بی منڈی احمد آباد کی رہائشی تھی، لڑکی نے سرور سلہری نامی شخص کے کوارٹر میں خودکشی کی۔
پولیس کےمطابق شکیلہ نے پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کی ، لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا، پولیس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ۔