کراچی کے قدیمی قبرستان سے انسانی ڈھانچوں کی چوریوں کا انکشاف

Published On 18 June,2022 02:11 pm

کراچی : (نوید کمال) کراچی کے قدیمی قبرستان سےڈھانچوں کی چوریوں کا انکشاف ہوا ہے، علاقہ مکینوں کا دعوی ہے گڈاپ کے 4 سو سال پرانے قبرستان سے نامعلوم افراد نے قبر کھود کر انسانی ہڈیاں چرالی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے کہا ہے جب علاقے کے مقامی لوگ وہاں سے گذرے تو ہڈیاں قبر کے قریب بکھری ہوئی تھی اور قبریں کھدی ہوئی ملیں، علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے آثار قدیمہ، حکومت سندھ، سیکیورٹی ادارے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرائیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے علاقے میں یہ افواہ بھی تھی کہ ان قبروں میں خزانے ہیں ممکن ہے کسی نے لالچ میں کھودی ہوں، یہ پہاڑی علاقہ ہے عام طور پر یہاں سے کسی کا گزر نہ ہونے کے برابر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے 4 سو سال پرانے قبرستان میں 13 قبریں موجود ہیں، صرف ایک قبر کھدی ہوئی ملی ہے جبکہ مکینوں کا کہنا تھا اپنی مدد آپ کے تحت باقی قبروں کو بعد میں بند کردیا گیا تھا۔

مقامی پولیس نے کہا ہے اطلاع دینے والے کسی شخص نے مقدمہ درج کروانے کے لئے تاحال رابطہ نہیں کیا، واقعہ کے متعلق تحقیقات اور معلومات حاصل کررہے ہیں، ٹھوس شواہد ملتے ہی قانونی کاروائی کی جائے گی۔
 

Advertisement