لاہور: (دنیا نیوز) لاہورکے مسلم ٹاؤن کی حدود میں معروف بزنس مین سیٹھ عابد کی 62 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا گیا، خاتون کی شناخت فرح مظہر کے نام سے ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ مسلم ٹاؤن میں 62 سالہ خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا جس کی شناخت فرح مظہر کے نام سے ہوئی ہے جو معروف بزنس مین سیٹھ عابد کی بیٹی تھیں۔
پولیس کے مطابق مقتولہ فرح مظہر کے پیٹ میں گولیاں لگیں جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکیں جبکہ پولیس نے موقع سے موجود اسلحہ برآمد کر لیا۔
فرانزک لیب اور پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے، تفتیش کیلئے لے پالک بیٹا اور 3 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ حمز ہ شہباز نے فرح مظہر کے قتل کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی اور ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دے دیا ہے۔