کراچی : (نوید کمال) نیو کراچی میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس میں دوران ڈکیتی 9 سالہ بچے کو قتل کرنے اور سٹریٹ کرائم کی 9 سو وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان نے 25 اپریل کو ماہ رمضان میں دوران ڈکیتی 9 سالہ عبید کو قتل کرنے اعتراف کرلیا، ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ شہری سے واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر معصوم عبید جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان کو عمار اور احمد رضا کو زخمی حالت میں اور مار کر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا، ملزمان نے شہر کے پوش علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی 9 سو وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے جس میں کروڑوں روپے کے موبائل فون، قیمتی سامان اور نقدی لوٹی گئی۔
ایس ایس پی معروف عثمان نے بتایا کہ واردات میں معصوم بچے کی جان چلے جانے کے بعد سے پولیس اس گروہ کے تعاقب میں تھی، پولیس نے دو ماہ کی محنت کے بعد سی سی ٹی وی، ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرکے ان ملزمان کا سراغ لگایا۔