کراچی : سی ٹی ڈی اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

Published On 19 June,2022 02:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے بعد کالعدم تنظیم کے دہشتگرد محمد الیاس کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم قاری شاکر اللہ کا قریبی ساتھی ہے اور سی ٹی ڈی کو انتہائی مطلوب تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزم نےسعودی عرب میں رو پوشی اختیار کر رکھی تھی جبکہ 2013 میں سائٹ کے علاقے میں ملزم نے شیر احمد خان نامی شخص کو بھی قتل کیا تھا۔
 

Advertisement