کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کسٹمز نے ملتان کے سرکاری ہسپتال کے نام پراربوں روپے مالیت کے طبی آلات جعلی سرٹیفیکٹ کے ذریعے کلیئر کرانے والا گروہ گرفتار کرلیا، ملزمان نے 126 کنسائمنٹس کلیئر کروائیں۔
کسٹم حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ منظم گروہ ملتان کڈنی انسٹیٹیوٹ کے نام سے اربوں روپے مالیت کے طبی آلات جعلی سرٹیفیکیٹ کے ذریعے کلیئر کرواتا آ رہا تھا۔ کسٹمز نے ہسپتال کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سکینڈل کے ماسٹرمائنڈ اسد اقبال شیخ کو گرفتار کرلیا ہے، ساتھ ہی کسٹمز نے اندورنی سطح پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق مذکورہ ہسپتال کے نام پر ملک بھر میں طبی آلات کے 126کنسائمنٹس کلئیر کروائے گئے۔