مسلم لیگ ق میں کوئی اختلاف نہیں: چودھری شجاعت حسین

Published On 09 July,2022 02:24 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق میں کوئی اختلاف نہیں، باپ بیٹے میں بھی نظریاتی اختلاف ہو سکتا ہے، اس وقت ہماری سیاست میں عجیب صورت حال ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اس وقت ہماری سیاست میں عجیب صورت حال ہے، آئے روز ویڈیو چلائی جاتی ہیں، ہماری سیاست کو بیرون ملک دنیا کیسے دیکھتی ہے۔

شجاعت حسین نے کہا کہ ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں کیا میں نے اور پرویز الہی نے کبھی ایک دوسرے کے خلاف کوئی بیان دیا ہے؟، باپ بیٹے میں بھی نظریاتی اختلاف ہو سکتا ہے، میرے اور پرویز الہی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہی سے روز ملاقات ہوتی ہے، عید پر بھی ملاقات ہوگی، عید کی نماز ایک ساتھ پڑھیں گے، کشمیر کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔