اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 11 ارکان کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 مزید ارکان کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے آج یا کل مزید استعفے منظورکیے جانے کا امکان ہے، مخصوص نشستوں پر بھی بعض ارکان کے استعفے منظورکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سپیکرقومی اسمبلی اس سے پہلے بھی گیارہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظورکر چکے ہیں اور الیکشن کمیشن نے بھی گیارہ ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرکے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔