اسلام آباد:(دنیا نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین اور وزیرخزانہ خیبر پختونخوا کی مبینہ آڈیو لیک ہونے پرسابق وزیر وفاقی خزانہ اسد عمر اور تیمور سلیم جھگڑا کا رد عمل سامنے آگیا
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے کہا کہ آج ہر ایک کا فون ٹیپ ہو رہا ہے ایسی آڈیو کوئی پہلی دفعہ سامنے نہیں آئی، کٹ پیسٹ کرنا ان کا کام ہے، اس ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، کوئی ذی شعور یہ نہیں کہہ سکتا کہ آڈیو میں شوکت ترین نے کچھ غلط کہا ہے۔
وزیرخزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام کے حق کی بات کرنے پر ہماری وفاداری پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں، مانتا ہوں کہ میں نے خط لکھا۔