اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹر مشتاق احمد نے خواجہ سراؤں کے حوالے سے قانون میں ترامیم کا بل سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں پیش کر دیا۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق سینیٹر ولید اقبال کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی اور انسانی حقوق کے نمائندے پیش ہوئے۔
سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ٹرانسجینڈر امریکی اصطلاح ہے، اس کی اسلام میں گنجائش نہیں، ٹرانسجینڈر افراد کے حوالے سے قانون سازی قرآن و سنت کے منافی ہے اور اس سے ہم جنس پرستی کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کمیٹی کو تجویز دی کہ اسلامی نظریاتی کونسل اور مفتی صاحبان کو خصوصی طور پر بلا کر اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے۔
خواجہ سراؤں کے نمائندوں نے کہا کہ ٹرانسجینڈر پروٹیکشن ایکٹ 2018 کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔
وزارت انسانی حقوق نے ترامیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے، اسے نہ چھیڑا جائے جبکہ اسلام آباد انتظامیہ نے ترامیم کی حمایت کی۔