سیلاب زدگان کیلئے امداد لیکر یو اے ای سے مزید 2 پروازیں کراچی پہنچ گئیں

Published On 08 September,2022 02:38 pm

کراچی (دنیا نیوز) سیلاب زدگان کیلئے امداد متحدہ عرب امارات سے امدادی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے، یو اے ای سے 2 مزید پروازیں سامان لے کر کراچی پہنچ گئیں۔

دنیا بھر سے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے سرگرمیاں جاری ہیں، یو اے ای سے دسویں اور گیارہویں امدادی پروازیں کراچی ایئرپورٹ پر پہنچیں، یو اے ای ایئر فورس طیارے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کا سامان لے کر کراچی پہنچے۔

اماراتی سفارتخانے، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک آرمی 5 کور کے ایک افسر نے ایئرپورٹ پر طیاروں کو خوش آمدید کہا۔
 

Advertisement