سیلاب کی صورتحال میں تمام وفاقی اکائیاں امدادی سرگرمیاں تیز کریں: احسن اقبال

Published On 08 September,2022 04:23 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب کی صورتحال میں تمام وفاقی اکائیاں اور سول انتظامیہ امدادی سرگرمیاں تیز کریں، وفاق اور تمام صوبوں کو متاثرین کی زندگیاں معمول پر لانے کے لیے بحالی کے کاموں پر توجہ دینا ہوگی۔

اسلام آباد میں نیشنل فلڈ ر سپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال، ریلوے کے بنیادی ڈھانچے اور بحالی سے آگاہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق نقصان کے عبوری تخمینے سے وزیر خزانہ اور وزیر مملکت نے آگاہ کیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ نے متاثرہ علاقوں میں پیدا شدہ بیماریوں اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دی۔
 

Advertisement