سوات: (دنیا نیوز) بحرین سے کالام تک سیلاب سے تباہ ہونے والی سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کے مطابق ضلعی انتظامیہ سوات، انجینئرز 11 کور، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے نے ٹریفک بحال کردی ہے جس کے بعد مٹلتان، گبرال، اریانی اور دوسرے علاقوں کا زمینی رابطہ بحال ہو گیا ہے، زمینی راستے کی بحالی سے ریلیف،بحالی اور امدادی کاموں میں تیزی آئے گی۔
ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا ہے کہ بحرین سے کالام تک سڑک ہلکی ٹریفک کے لیے کھولی گئی ہے، ہیوی گاڑیاں گزرنے سے گریز کریں، روڈ پر صرف فور بائی فور گاڑیاں کی سفر کریں۔
ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر سوات نے سیاحوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ فی الحال سوات کے بالائی سیاحتی مقامات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔