سیلاب زدگان کیلئے امداد لیکر یو اے ای کی 14 ویں پروازیں کراچی پہنچ گئی

Published On 09 September,2022 02:04 pm

کراچی (دنیا نیوز) سیلاب متاثرین کیلئےعالمی برادری کی طرف سے امدادی سامان کی آمد جاری ہے، متحدہ عرب امارات سے چودہویں پرواز کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

متحدہ عرب امارات سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے، یو اے ای سے امدادی سامان کی چودھویں پرواز کراچی ایئرپورٹ پر پہنچی، اس موقع پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پاک فوج اور دیگر حکام ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

اس موقع پر این ڈی ایم اے اور پاک فوج افسران نے امدادی سامان پر متحدہ عرب امارات حکام کا شکریہ ادا کیا۔
 

Advertisement