کراچی (دنیا نیوز) امریکی وزیرخارجہ کے مشیر ڈیرک شولے نے کراچی کی جامعہ اسلامیہ کا دورہ کیا، پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے 30 ملین ڈالر کے ضروری سامان کی فراہمی کا اعلان بھی کیا۔
امریکی وزیرخارجہ کے مشیر ڈیرک شولے نے کراچی کی جامعہ اسلامی مسجد کے امدادی کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ قدرتی آفت کی زد میں آنے والے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے آج تمام کمیونیٹیز بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں جس میں سول سوسائٹی کا ایک لازمی جز ہےپاکستانی عوام پر جو سانحہ ہوا ہے وہ افسوسناک ہے۔
ڈیرک شولے کا کہنا تھا کہ امریکہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے، امریکہ پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں کا جائزہ بھی لے رہا ہے اور حکومت کے شانہ بشانہ ہے، انسانی خدمت کے اس کار خیر میں30 ملین ڈالرز کی امداد کر رہا ہے اس کے علاوہ 11 لاکھ ڈالرز کے براہ راست شدید متاثرین کو پہنچائی جا چکی ہے۔