آج عمران خان کا دنیا کےسامنے اصل چہرہ رکھا گیا ہے: فضل الرحمان

Published On 27 October,2022 04:23 pm

چنیوٹ: (دنیا نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سینئر صحافی ارشدشریف کی موت کو سیاسی مسئلہ بنا دیا گیا، آج عمران خان کا دنیا کےسامنے اصل چہرہ رکھا گیا ہے۔

چنیوٹ میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے کئی گنا بڑے ملین مارچ کیے ہیں، ہمارے کسی طرزعمل سے ریاست کا نقصان نہیں ہوا، مشکل میں معیشت کو بہتری کی طرف لے جا رہے ہیں، عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھا۔ عمران خان عدالت کی جانب سے آئین شکن ثابت ہو چکے، عمران خان الیکشن کمیشن کی جانب سے چور ثابت ہوچکے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام ف کا کہنا تھا کہ ارشدشریف کی موت کوسیاسی مسئلہ بنا دیا گیا، آج عمران خان کا دنیا کےسامنے اصل چہرہ رکھا گیا ہے، عمران خان کیساتھ جو لوگ ہیں گرم زمین پر ان کے تلوے ٹِک نہیں سکتے، عمران خان حقیقی آزادی نہیں حقیقی آوارگی کی بات کر رہے ہیں۔
 

Advertisement