لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کراچی کا سٹرکچر مکمل ہو گیا ہے، اسے مکمل کرنے کیلئے ہمیشہ کی طرح پاکستان کے لوگوں پر بھروسہ کرسکتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ شوکت خانم ہسپتال کراچی کا سٹرکچر مکمل ہو گیا ہے، کراچی کا کینسر سپتال لاہور کے ہسپتال سے دو گنا بڑا ہے۔ یہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹرسٹیری کیئر کینسر ہسپتال ہو گا، اس کی تکمیل کاکام شروع ہو چکا ہے، دسمبر 2023ء تک کھل جائے گا۔ منصوبےکوبروقت مکمل کرنے کیلئے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے، کراچی، اندرون سندھ، بلوچستان کے لوگوں کو کینسر کا علاج فراہم کرنا ہے، اسے مکمل کرنے کیلئے ہمیشہ کی طرح پاکستان کے لوگوں پر بھروسہ کرسکتا ہوں۔
Physical structure of Shaukat Khanum Memorial Cancer Hospital & Research Centre Karachi completed. Twice the size of the Lahore hospital, this will be Pakistan’s largest tertiary care, cancer hospital. Finishing work has commenced & the hospital will open Dec 2023, InshaAllah. pic.twitter.com/L4eTGPT2Sl
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 28, 2022