اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی وزیر اعظم عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں توشہ خانہ کے تحائف کو لنڈا بازار کا مال سمجھ کر اوپن مارکیٹ میں بیچا گیا۔
دنیا نیوز پر نشر ہونے والی سرکاری رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے سیدھی سیدھی کرپشن کی، دوست ممالک سے ملنے والے قیمتی تحائف قوم کی امانت ہوتے ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا عمران اربوں کی چوری کرے اور کوئی نہ پوچھے۔
معاون خصوصی وزیر اعظم عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ابھی تو اربوں روپے کے وہ تحفے ہیں جو ان ڈکلیئرڈ ہیں، یہ تو ٹپس آف دی آئس برگ ہے، 12 سے زائد دوروں پر وزرا کو تحفے ملے تو کیا عمران خان کو نہیں ملیں گے؟