اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان نے 2004 میں ایم این اے ہوتے ہوئےالیکشن کمیشن کودی گئی تفصیلات میں بیٹی کا نام چھپایا، اب پاکستان میں ان پر 62 اور63 کا اطلاق ہو کر رہےگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ جس دن بنی گالہ ریڈ ہوا مجھے لگ رہا ہے کافی چیزیں برآمد ہوں گی، گھڑی سمیت جوکچھ ملا کچھ نہ چھوڑا لیکن بندہ بڑا ایماندارہے، تم نے اپنی بیٹی کونام دیا اوروہ بھی چھپا کر، جس بندے نےاپنے بچے چھپائے پتا نہیں کیا کیا چھپایا ہوگا، خان صاحب اگراصل مدینہ کی ریاست ہوتی توآپ سنگسارہوتے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کوئی کیس ہم سیاسی طورپرنہیں بنائیں گے، معیشت کوسنبھالنا اولین ترجیح ہے، توشہ خانہ والی چیزیں بھی قوم کےسامنے رکھنا ضروری ہے، سب سے پہلے میثاق معیشت اوراس کےبعد سب کوبیٹھ کررولزآف گیمزطے کرنا ہوں گے پھرالیکشن ہونگے،عمران خان کوتوالیکشن کمیشن پراعتماد نہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن اگلےسال اکتوبرمیں ہونگے، اب توعمران خان کا لاڈلہ پن نہیں رہا، اب پاکستان میں ادارے اپنا اپنا کام کر رہے ہیں، اب سیاست اپنے زور بازو پر ہو گی کسی سہولت کار کےذریعےنہیں، جب تک لیول پلائنگ فیلڈ نہیں ہوگی تب تک فیئرالیکشن نہیں ہوسکتا، لیول پلائنگ فیلڈ کےبعد الیکشن ہوسکتاہے۔
طلال چودھری نے کہا کہ خان صاحب! اگرچوری نہیں کی توتلاشی کیوں نہیں دیتے، خان صاحب نے زکوٰۃ نا گھڑی چھوڑی لیکن ہےصادق اور امین، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں ان کیسز کو تیزی سے نمٹایا جائے،عدالت کوسب لوگوں کوایک ترازومیں تولنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کواربوں روپے کےتحفے ملے، پہلے مرید اور اب مرشد بھی چور نکلی، پہلے مرشد مرید کا نام بیچتی رہی، مرشد نے جیولری،ہیرے بیچے، چھ ارب کے تحائف بیچے گئے، توشہ خانہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا اسکینڈل ہے۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ جوتحائف ملے وہ توشہ خانہ میں جمع ہی نہیں ہوئے،وزیراعظم آفس رکھ کرخود ہی ویلیوتین کروڑلگوائی گئی، چھ ارب کی چیزکی کوئی بینک ٹرانزیکشن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دو ملکوں سے تقریباً 6 ارب مالیت کے تحائف ملے، 6ارب کے تحائف کی قیمت 3 کروڑ لگوائی گئی، حجاز مقدس ننگے پاؤں جانے والا ان سے ملے تحائف بیچتا رہا۔