اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ٹرائل کا آغاز کر دیا گیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ پولیس نے مقدمے کا چالان بھی جمع کرایا۔
عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 18 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے عمران خان نے اسلام آباد میں جلسے کے دوران خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دی تھی۔