اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کے حوالے سے پارليمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی گئی۔
اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل کی منظوری کے حوالے سے وزارت پارلیمانی امور نے وزیراعظم شہبازشریف کی سفارش پر پارليمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔
مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل منظوری کيلئے پیش ہو گا، پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بل صدر کے پاس دوبارہ بھیجا جائے گا، اگر صدر مملکت 10 دن میں بل پر دستخط نہیں کرتے تو اس صورت میں بل ازخود ایکٹ بن جائے گا۔