لاہور: (دنیا نیوز) مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔
مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خواہش پر ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچے اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین کی ایم پی اے سیدہ زہرہ نقوی کی جانب سے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو ووٹ نہ دینے کے بیان پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد ایم پی اے بلال وڑائچ کا چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان
ملاقات کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب حکومت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جس پر عمران خان نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے آئندہ بھی سپورٹ کرنے کا عزم دہرایا۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے متحدہ مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں وفد کی ملاقات
— PTI (@PTIofficial) January 6, 2023
پنجاب حکومت کے حوالے سے اپنے تحفظات سے چئیرمین تحریک انصاف کو آگاہ کیا
پنجاب اسمبلی اور سیاسی محاذ پر تحریک انصاف کی سپورٹ کا ایک پھر اعادہ pic.twitter.com/jK31IotiRU