لاہور: (دنیا نیوز) بچھڑوں کو ملوانے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے باغبانپورہ پولیس نے گمشدہ بچی کو تلاش کر کے والدین کے سپرد کر دیا۔
15 ایمرجنسی نمبر پر 3 سالہ بچی شبیہ کی گمشدگی کی کال پر باغبانپورہ پولیس نے فوری ایکشن لیا، ایس پی کینٹ ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے فوری بچی کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دی، وائرلیس کالز سوشل میڈیا پر تشہیر اور مساجد میں اعلانات کرائے گئے۔
باغبانپورہ پولیس نے بچی کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا، والد نے بچی کو بحفاظت واپس ملوانے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔
ایس پی کینٹ ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پالیسنگ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔