کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی نے بھی بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام بلاول ہاؤس چورنگی سے سٹار گیٹ تک ریلی نکالی گئی جس میں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر رہنماؤں، کارکنان اور بلدیاتی امیدواروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا، میئر کیلئے امیدوار کون ہو گا اس کا فیصلہ قیادت کرے گی، ریلی کے شرکاء سے پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑ اور وقار مہدی نے بھی خطاب کیا۔