بہاولپور:زہریلا دودھ پینے سے 5 بچوں کی حالت غیر

Published On 08 January,2023 09:56 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) زہریلا دودھ پینے سے 5 بچوں کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ بہاولپور کے علاقے ماڈل ٹاون بی میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 5 بچوں نے دودھ پیا تو حالت غیر ہوگئی، بچوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال کے درمیان ہیں، متاثرہ بچوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ حالت غیر ہونے والے بچوں کا تعلق نجی ٹی وی کے رپورٹر کی فیلمی سے ہے۔