سیلاب زدگان کیلئے اکٹھی ہوئی امداد 80 فیصد قرضے ہیں: حماد اظہر

Published On 11 January,2023 06:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کیلئے جو امدادی رقم اکٹھی ہوئی ہے 80 فیصد پرانے پاکستان کے قرضے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ قرضوں کا صرف نام بدلا گیا ہے یہ پیسے اگلے تین سال کیلئے اسی رفتار سے آئیں گے جیسے نئے پیسے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 بلین ڈالر کو بھی آتے سال لگ جائے گا، ہماری معاشی حکمت عملی درست نہیں ہے جب تک سنجیدگی کے ساتھ آگے نہیں بڑھتے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔