لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کی صدارت میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
زمان پارک میں ہونے والے اہم اجلاس میں فواد چودھری، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، سینیٹراعظم سواتی، صوبائی وزیر خیال کاسترو، مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ شریک جبکہ سینئر رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے بھی شامل ہوئے۔
اجلاس میں صوبائی اسمبلی کی تحلیل، آئندہ عام انتخابات، پنجاب اور کے پی کے نگران سیٹ اپ کے بارے میں مشاورت ہوئی اس کے علاوہ شہباز شریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی سے متعلق بھی حکمت عملی اور ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی سے رابطوں پر غور کیا گیا۔