لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھجوانے کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
پنجاب کابینہ کے اہم اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا، نیا پرائیویٹ ائیرکرافٹ لیز پر لینے، پنجاب سیف سٹی کے ایم ڈی کی تعیناتی اور محکمہ خوراک میں 225 نئی بھرتیوں کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے اجلاس میں میانوالی کو ڈویژن بنانے کی منظوری دی جائے گی، اس کے علاوہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر کی تقرری اور شیخوپورہ بار ایسوسی ایشن کیلئے فنڈز کی فراہمی کی بھی منظوری دی جائے گی۔