نیویارک: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کا امریکامیں آپریشن ہوا ہے جس کے بعد ان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
گیلانی خاندان کے ترجمان ضیغم گیلانی کا کہنا ہے کہ دورہ امریکا کے دوران یوسف رضا گیلانی کو ہرنیا کی شکایت ہوئی، یوسف رضا گیلانی آپریشن کے بعد خیریت سے ہیں۔
ترجمان ضیغم گیلانی نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اتوار کو پاکستان آجائیں گے۔