اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس صبح 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔
کابینہ کے اہم اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی، پنجاب خیبرپختونخوا کے الیکشن کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، نگران حکومتوں کا قیام اور آئندہ کی سیاسی حکمت پر اتحادیوں سے مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط سے متعلق اقدامات کی منظوری کا بھی امکان ہے، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ ملکی معاشی صورتحال پر بھی غور کرے گی۔