خیبرپختونخوا نگران کابینہ کے لئے 4 اہم نام سامنے آ گئے

Published On 24 January,2023 07:44 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے لئے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی اور گورنر کے درمیان مشاورت کے بعد نام فائنل کر لیے گئے جس میں سے 4 اہم نام سامنے آ گئے۔

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ کیلئے اخترعلی شاہ، افتخار فردوس، شکیل درانی اور بیرسٹرسیف کے نام فہرست میں شامل ہیں، افتخار فردوس اور بیرسٹر سیف میں سے ایک کو وزارت اطلاعات دینے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اخترعلی شاہ کو وزارت داخلہ، شکیل درانی کو خزانہ کا امور دینے کا امکان ہے، کابینہ ارکان کے مزید ناموں کی حتمی منظوری کل دی جائے گی۔

 دوسری جانب سابق چیف سیکرٹری شکیل درانی نے نگران وزیر بننے سے معذرت کر لی، شکیل درانی کا کہنا تھا کہ کسی نے بتایا ہے کہ میرا نام بھی زیر گردش ہے لیکن میں وزیر نہیں بن سکتا، انہوں نے کہا کہ مجھے 2013 میں نگران وزیر اعلیٰ بننے کے لئے بھی کہا گیا تھا۔

Advertisement