معروف قانون دان لطیف آفریدی قتل کے مبینہ سہولت کار کی عبوری ضمانت منظور

Published On 24 January,2023 09:19 pm

پشاور: (دنیا نیوز) سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی قتل کے مبینہ سہولت کار ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی۔

ملزم محمد عادل نے پشاور کی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر پولیس کو آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

اے ٹی سی پشاور کی عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم فروری تک ملتوی کر کے ریکارڈ طلب کر لیا، محمد عادل کو مرکزی ملزم کے بیان پر نامزد کیا گیا ہے۔