اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے خاندان سے خود رابطہ نہیں کرنا چاہتی۔
دفتر خارجہ کے حکام نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو بات کرنے کی اجازت ہے، ان کو مہینے میں 300 منٹ تک بات کرنے کی اجازت ہوتی ہے، وہ خود بات نہیں کرنا چاہتی، ہم نے ان کے خاندان کو بھی یہ بات بتائی ہے۔
دفتر خارجہ کے حکام نے مزید کہا کہ اگر وہ بات نہیں کرنا چاہتی تو ان کو مجبور نہیں کیا جاسکتا، ہم نے جیل حکام سے بار ہا تصدیق کی لیکن عافیہ صدیقی بات نہیں کرنا چاہتی۔