راجن پور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ضمنی الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔
عمران خان نے راجن پور کے حلقہ این اے 193 کے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلہ میں چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔
راجن پور ضمنی انتخاب سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے سردار محسن لغاری راجن پور کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔
اس موقع پر محسن لغاری کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی نے امیدوار نامزد کر دیا ہے، حلقہ سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے شکست سے بچنے کیلئے کاغذات واپس لیے، اویس لغاری
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں فرد جرم کی لٹکتی تلوار کے سبب سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ضمنی الیکشن حلقہ 193 سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جگہ الیکشن حلقہ 193 قومی اسمبلی کے لیے اویس لغاری کے بیٹے کے مد مقابل کے لیے محسن لغاری کو الیکشن کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔