اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن توڑنے میں جو کسر رہ گئی تھی وہ مریم نواز پورا کر دیں گی، مریم نواز کو مشورہ ہے مزید کوئی سرجری کرانی ہے تو کرا لیں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ پشاورمیں دردناک سانحہ ہوا، پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فواد چودھری سمیت ہم سب نے اپنے زخم بھول کر اب آگے چلنا ہے، ہمیں عوام کو الیکشن کا موقع دینا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دودھ کی نہریں نہیں بہائی تھیں مگر کچھ سیکٹرمیں واضح تبدیلیاں کیں، اس وقت ساڑھے 7 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم نواز تو لندن سے تحریک انصاف کو توڑنے آئی تھی مگر شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل ان کی پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں، مسلم لیگ ن توڑنے میں جو کسر رہ گئی تھی وہ مریم نواز پورا کر دیں گی، مریم نواز کو مشورہ ہے مزید کوئی سرجری کرانی ہے تو کرا لیں۔