لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے 43 اراکین کے استعفے منظور ہونے کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد ہو گیا۔
جسٹس شاہد کریم کل درخواست پر بطور اعتراض سماعت کریں گے، ریاض فتیانہ سمیت دیگر نے استعفیٰ منظور ہونے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں سپیکر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔